Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ثنا میر کا کمنٹری کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( سپورٹس ڈیسک) سابق قومی ویمن کرکٹ کپتان اور ٹی وی کمنٹیٹر ثنا میر کووڈ19 کاشکار ہوگئیں۔وہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم پر جاری قائد اعظم ٹرافی میں کمنٹری کر رہی تھیں،ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سٹیڈیم میں خوف و ہراس پھیل گیا۔کمنٹری باکس میں ذمہ داریاں ادا کرنے والے پریشانی کا شکار ہوگئے اور ان کے کورونا ٹیسٹ کرا لئے گئے ۔کمنٹیٹرز و سابق ٹیسٹ کرکٹر باز ید خان کا بھی ٹیسٹ لیا گیا، طارق سعید،زوہیب حسن، علی یونس اور سکندر بخت کے بھی ٹیسٹ ہوگئے ۔ پریذ ینٹر سویرا پاشا کا بھی کووڈ19 ٹیسٹ ہوگیا جن کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ثنا میر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حفاظتی تدابیر اپنائی گئیں،کمنٹری باکس اور اطراف میں سینیٹائزیشن سپرے کیا گیا،کمنٹیٹرز معمول کے مطابق ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.