Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

افغانستان،حملوں میں 23ہلاک،دوحہ میں آج مذاکرات

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کابل :  افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور آج سے دوحہ میں شروع ہوگا،افغانستان میں تشدد کے مختلف واقعات میں 23 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔غزنی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین فوجی قتل کردئیے ۔بلخ صوبے کے شہر مزار شریف میں سابق جنگی کمانڈر اسداللہ کو قتل کردیاگیا،قندھار میں ایک پولیس اہلکارنے فائرنگ کرکے 9پولیس افسر ہلاک کردئیے ،یہ واقعہ ضلع ارغنداب میں پیش آیا،طالبان نے دعویٰ کیاہے کہ وہ اہلکار ہمارا کارکن تھا،ادھر جلا ل آباد میں سڑ ک کنارے نصب بم کے دھماکے سے پولیس کمانڈر سمیت5اہلکار ہلاک ہوگئے ،صوبہ بدخشاں کے ضلع جرم میں ایک کارروائی میں حکومت کی حامی ملیشیا کے 5ارکان ہلاک ہوگئے ،دوسری جانب امریکی فوج نے افغان صوبے لوگر میں واقع اہم ایئر بیس خالی کردی،اس بیس کو افغان فورسز کے حوالے کردیاگیا،مقامی حکام کے مطابق بیس میں 300امریکی فوجی رہ گئے تھے جو افغانستان چھوڑ گئے ہیں۔حکام کے مطابق ایک وقت تھا بیس میں 18ہزار امریکی فوجی تھے ۔امریکی فوج نے افغانستان میں جاری اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا الزام طالبان پر عائد کردیا،امریکی فوج کے ترجمان نے کہاکہ طالبان ایسے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کرتے ،امن کی کامیابی کیلئے ایسے حملے رکنے چاہئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.