Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسامہ ندیم قتل کیس: جے آئی ٹی نے گرفتار ملزمان کے بیانات قلمبند کرلیے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : اسامہ ندیم قتل کیس میں جے آئی ٹی نے گرفتار ملزمان کے بیانات قلمبند کرلیے۔ جے آئی ٹی نے ڈکیتی کی وائرلیس کال کا ڈیٹا طلب کیا جبکہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے افسران و اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کیے۔

ذرائع کے مطابق گرفتارملزمان نے موقف اختیار کیا کہ ڈکیتی کی کال آئی تھی جس پر کارروائی شروع کی، جے آئی ٹی نے ڈکیتی کی وائر لیس کال کا ڈیٹا طلب کرلیا جبکہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے افسران و اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے۔

جائے وقوعہ سے ملنے والے خالی خول فرانزک کے لیے بھجوا دیئے گئے ہیں جبکہ سیف سٹی فوٹیجز بھی مانگ لیں گئیں۔ جے آئی ٹی کا آئندہ اجلاس جمعہ کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں مدعی مقدمہ کو اپنے گواہان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.