Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کرک واقعہ ازخود نوٹس: آئی جی اور چیف سیکرٹری کے پی سپریم کورٹ میں پیش

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : کرک واقعہ کے ازخود نوٹس کیس میں آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ پولیس نے ہجوم کو اندر جانے کی اجازت کیسے دی ؟ ذمہ داروں کی جیب سے پیسہ نکالیں گے تو انہیں احساس ہوگا۔

سپریم کورٹ میں کرک واقعہ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا پولیس چوکی کے ساتھ یہ واقعہ کیسے ہوگیا ؟ آپ کی انٹیلی جنس ایجنسیاں کیا کر رہی تھیں ؟ اتنے لوگ جمع ہوئے۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایس پی، ڈی ایس پی سمیت ڈیوٹی پر تعینات 92 اہلکار معطل کیے، واقعہ میں ملوث 109 افراد گرفتار ہیں، غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔

شعیب سڈل نے کہا کہ سمادھی کے اطراف متروکہ وقف املاک کو تحویل میں لینا چاہیئے۔ رمیش کمار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں متروکہ وقف املاک کا چیئرمین ہندو نہیں، مسلمان ہوتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ متروکہ املاک کے پاس بڑی عمارتیں بنانے کیلئے پیسہ ہے، اصل کام کیلئے نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.