Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سانحہ مچھ : ورثا کا کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میتیں رکھ کر تیسرے دن بھی دھرنا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : سانحہ مچھ کے خلاف ورثا کا کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میتیں رکھ کر تیسرے دن بھی دھرنا جاری ہے۔ متاثرین نے عمران خان کے آنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اب بات وزیراعظم سے ہی ہوگی۔

احتجاجی دھرنے میں خواتین، بچے اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان احتجاجی دھرنے میں نہیں آتے میتوں کی ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی سربراہی میں وفد سے مذاکرات ناکام ہوئے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور صوبائی وزراء نے دھرنے پر بیٹھے افراد سے مذاکرات کئے۔ احتجاجی شرکا نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کی یقین دہانی سے مطمئن نہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کوئٹہ میں ہی موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.