Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیوزی لینڈ نے 659 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ نے 659 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی، میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف 362 رنز کی برتری حاصل ہے۔

کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف مرد آہن ثابت ہوئے،  238 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، انہوں نے 71 رنز تین وکٹیں گرنے کے بعد بیٹنگ لائن کو بھنور سے نکالا اور اپنی چوتھی ڈبل سنچری مکمل کی، مچل نے پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ پہلی اننگز میں ہنری نکولس نے 157 رنز بنائے۔

گزشتہ روز کیویز نے پاکستان کے خلاف 3وکٹ کے نقصان پر 286 رنز بنائے تھے، اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 297 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.