Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف بھارتی جرائم پر خاموشی توڑے: شبلی فراز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : شبلی فراز نے کہا ہے کہ کشمیری حریت پسندوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف بھارتی جرائم پر خاموشی توڑے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حق خودارادیت انسان کا بنیادی، عالمی اور قانونی حق ہے، یہ انسانی عظمت اور وقار کے تقاضوں کا لازمی جزو ہے، اس کی نفی انسانی آزادی، قدروں اور اصولوں کا انکار ہے، کوئی جبر و ظلم اس جائز اور بنیادی حق کے حصول کی جدوجہد سے ہٹا نہ سکا۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑ رہے ہیں، وزیراعظم بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.