Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عالمی برداری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: وزیراعظم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : وزیراعظم نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیری یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں، 73 برس سے بھارتی تسلط کا جبر سہنے والوں کی جدوجہد قابل تحسین ہے، عالمی برداری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی ضمانت دی، اس دن اقوام متحدہ اور رکن ملکوں کو کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ یاد دلاتے ہیں، کشمیری عوام اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت حق خودارادیت کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا73 سال سے کشمیری بھارت کے وحشیانہ قبضے کا سامنا کر رہے ہیں، کشمیری بھارتی ظالمانہ اور غیر قانونی قبضے سے آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، بھارتی قابض افواج کشمیری مردوں، عورتوں اور بچوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں، کشمیریوں کو خودارادیت کا حق اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل نے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.