Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر پابندیوں کی مدت بڑھائی جائے، جوبائیڈن

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر پابندیوں کی مدت بڑھائی جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ مشکل تو ہو گا مگر ایران نیو کلیئر ڈیل سے متعلق سمجھوتے پر قائم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر پابندیوں کی مدت بڑھائی جائے جبکہ ایشیا اور یورپ سے مشورہ کر کے چین پر مربوط حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیجنگ پر عائد 25 فیصد ٹیرف فی الحال ختم نہیں کیا جائے گا جبکہ امریکہ کے لیے سب سے اچھا کام یہ ہوا کہ اسے ڈونلڈ ٹرمپ کے مزید 4 برسوں سے بچالیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.