Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی توہین نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رسول کریم ﷺکی شان میں توہین کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا ان کی ذات اقدس کی حرمت مسلمانوں کے لئے بہت اہم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بوسنیا کے صدرہرزیگووینا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گستاخانہ مواد کی تشہیر کی مذمت کرتے ہیں، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی توہین نہیں ہونی چاہیے۔ ہم نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر بات کی ہے۔ رسول کریم ﷺکی شان میں توہین کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، رسول ﷺکی ذات کی حرمت مسلمانوں کے لئے بہت اہم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پرپاکستانی موقف کی تائید پربوسنیا کے شکرگزار ہیں، دونوں ملکوں نے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ بوسنیا کے ساتھ پاکستان تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اوربوسنیا کے دورے کی دعوت پرشکریہ ادا کرتا ہوں۔

صدربوسنیا ہرزیگووینا نے کہا کہ دورہ پاکستان پربہت خوشی ہوئی ہے، اقوام متحدہ امن مشن کے تحت پاکستانی دستوں نے بوسنیا میں اہم کردارادا کیا، ہم نے مختلف شبعوں میں دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں، دونوں ملکوں نے مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.