Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارت کے متعصب ترین ٹی وی اینکر پرسن ارنب گوسوامی گرفتار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی:   بھارت میں نفرت اور تشدد کو ہوا دینے والا قانون کی گرفت میں آ گیا، متعصب ترین بھارتی ٹی وی اینکر پرسن ارنب گوسوامی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ممبئی پولیس نے ارنب فوسوامی کو خاتون کو خودکشی کی ترغیب دینے کے کیس میں حراست میں لیا، ارنب کو مہاراشٹرا پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کیا۔اس موقعہ پر پولیس کے ساتھ ان کی ہاتھا پائی بھی ہوئی، 2018 کا یہ مقدمہ پہلے بند کردیا گیا تھا اور اب دوبارہ کھول دیا گیا ہے، گرفتاری کے بعد انہیں علی باغ لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ ارنب اس سے قبل بھی اپنے قابل اعتراض بیانات کے باعث متنازع نیوز اینکر کے طور پر مانے جاتے رہے ہیں، چند ماہ قبل انہوں نے بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کی تھی جس پر انہیں بھارت بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور وہ غیر مقبول افراد میں شامل ہو گئے، اس کے علاوہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کے سبب بھی ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.