Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کپاس کی پیداوار میں43 فیصد کمی کا خدشہ، کاٹن سیکٹر پریشان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  (بزنس رپورٹر)  کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار میں 31 اکتوبر تک 43 فیصد غیر معمولی کمی کا خدشہ ہے جس نے کسانوں اور پورے کاٹن سیکٹر میں تشویش کی لہر پیدا کردی ہے اورٹیکسٹائل ملز کی جانب سے 55 سے 60 لاکھ بیلز بیرون ملک سے درآمد کرنے کے امکانات ہیں۔ چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ 31 اکتوبر تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں صرف 34 لاکھ 52 ہزار بیلز کے برابر پھٹی پہنچی ہے ، جس کے باعث کئی شہروں میں جننگ فیکٹریاں اور آئل ملز بند ہونا شروع ہو گئیں،انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافے کیلئے کاٹن زونز میں گنے کی کاشت پر فوری پابندی عائد کرنے کے ساتھ محکمہ موسمیات کو بھی جدید آلات سے لیس کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.