Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعلیٰ پنجاب سے تنویر الیاس کی ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب سرمایہ کاری سمیت ہر شعبے میں لیڈ لے رہا ہے، صوبے میں سرمایہ کاروں کو پہلی بار ایک چھت تلے تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا، سابق دور میں قومی سرمایہ اپنی جیبوں میں ڈالا گیا اور ملک کو کنگال کیا گیا، آج پنجاب سرمایہ کاروں کے لئے سب سے محفوظ صوبہ ہے، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے شاندار پیکیج دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبوں سے متعلقہ اجازت ناموں کے حصول کیلئے ون ونڈو سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.