Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

محمد زاہد کی ویمن کرکٹرز کو جدید کرکٹ کھیلنے کی ہدایت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(سپورٹس رپورٹر)  باؤلنگ کوچ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر محمد زاہد سے قومی ویمن کرکٹرز کی ملاقات، محمد زاہد نے ویمن کرکٹرز کو جدید تقاضوں کے مطابق کھیلنے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق ویمن کرکٹرز کی ملاقات محمد زاہد کے کنیئرڈ کرکٹ کلب کے دورے کے موقع پر ہوئی جہاں محمد زاہد نے عالیہ ریاض ، نتالیہ پرویز ، ارم جاوید، سدرہ ا مین، انعم امین ، غلام فاطمہ، کائنات حفیظ سمیت کنیئرڈ کالج کی جونئیر کرکٹرز کو ٹپس دیں۔ محمد زاہد کنیئرڈ ویمن کلب کی سہولیات سے متاثر ہوئے اور انہوں نے کھلاڑیوں کو محنت سے کھیلنے کا مشورہ دیا۔ محمد زاہد نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ویمن کرکٹرز دنیا میں شناخت بنا رہی ہیں، امید ہے مستقبل میں قومی ویمن کھلاڑی عمدہ کارکردگی دکھائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.