Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا وائرس کی دوسری لہرمیں خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع لپیٹ میں آگئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور:   کورونا وائرس کی دوسری لہرمیں خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع لپیٹ میں آگئے، پشاور سمیت اپر چترال، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، خیبر اور دیر بالا میں کیسز کی تعداد بڑھ گئی۔ صوبائی حکومت نے سخت ہدایات جاری کر دیں۔

صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 197 ہوگئی ہے، مانسہرہ 118، ایبٹ آباد 75، اپر چترال میں 74، ہری پور 40، خیبر 33، صوابی 18 اور دیربالا میں کیسز کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے کیسز دوبارہ سامنے آنے پر صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں، آئسولیشن وارڈز کو فعال کر دیا گیا۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ 3 مریض زیر علاج ہیں۔ ہسپتال میں 240 بیڈرز پر مشتمل کمپلیکس جبکہ 40 بیڈرز کا الگ آئسولیشن وارڈ بھی مکمل فعال ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 800 کے قریب ہے جبکہ اب تک مجموعی کیسزکی تعداد 40 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.