Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

افغانستان میں امن سے پاکستان اور خطے میں امن آئے گا، عبداللہ عبداللہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

افغانستان کی قومی مفاہمت کی اعلیٰ کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن سے پاکستان اور خطے میں امن آئے گا۔

پاکستان کے اپنے دورے کے اختتام سے پہلے ایک پرائیویٹ نیوز چینل سے ایک انٹرویو میں عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ اگرچہ اقدامات کم کئے گئے ہیں مگر ان کے اثرات زیادہ ہوں گے۔

بین الافغان مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو اُجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دوحہ معاہدے اور بعد میں مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔

عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے اس پیغام کو بھی سراہتے ہیں جس میں جنگ بندی کیلئے تشدد میں کمی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.