کوئٹہ (سٹی رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے شیخ ماندہ کے علاقے میں ساڑھے 3 ماہ قبل 9 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے کر ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ لے کر مزید تفتیش شروع کر دی پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شیخ ماندہ کے رہائشی ٹریکٹر ڈرائیور سردار محمد کا 9 سالہ بیٹا صدیق اللہ 20 جون کو گھر سے نکلا تھا کہ جو لاپتہ ہوگیا تھا اور 21 جون کو بچے کی نعش ائیر پورٹ کے قریب واقع بابا فرید سکیم سے برآمد ہوئی تھی پولیس نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرایا تھا جس میں بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی تھانہ ائیر پورٹ کے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن عبدالرزاق نے ساڑھے تین ماہ کی طویل جدوجہد کے بعد ملزم محمد علی کو گزشتہ روز گرفتار کرکے عدالت سے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا پولیس نے بتایا کہ ملزم کی جانب سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی مزید تفتیش جاری ہے
مشرق مزید