Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کیلیبری دھاندلی کی موجد بیگم صفدر اعوان ٹویٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کیلیبری دھاندلی اور جعلی قطری خط کی موجد بیگم صفدر اعوان ٹویٹر دھاندلی میں بھی سب سے آگے نکلیں، دھاندلی اور شریف خاندان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہو چکے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لاکھوں جعلی فالورز اچنبھے کی بات نہیں، بیگم صفدر اعوان کے تقریباً 5.5 فالوورز میں سے 80 فیصد فالوورز فیک ہیں۔ ساڑھے پانچ ملین میں سے تقریباً 5.19 ملین فالوورز نے کبھی بیگم صفدر اعوان کے کسی ٹویٹ کو لائیک نہیں کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے فالوورز میں سے 2.37 ملین ڈیڈ ہیں۔ کیلیبری کوئین کے 1898 فالوورز نے ایک ہی دن ٹویٹر اکاؤنٹس بنائے۔ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً ایک ملین فالوورز کا اپنا کوئی فالوور نہیں ہے۔ بیگم صفدر اعوان کے تقریباً 1.4 ملین ٹویٹر فالوورز کے دو سے پانچ فالوورز ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کیلیبری کوئین بیگم صفدر اعوان کی چالاکیوں سے ساری پاکستانی عوام واقف ہے۔ ایک دفعہ پھر بیگم صفدر اعوان نے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.