Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارتی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں جھڑپ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی:   انڈین پریمیئر لیگ میں بھارت کے سابق کھلاڑی اور کرکٹ کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جمی نیشام کی سلیکشن کو منفی انداز میں بیان کیا تو مہمان کھلاڑی نے بھارتی کرکٹر کو آئینہ دکھا دیا۔

 رپورٹ کے مطابق حال ہی میں یو اے ای میں جاری انڈین کرکٹ لیگ کے دوران بھارت کے سابق کرکٹر و کمنٹیٹرز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اپنی محدود سمجھ بوجھ کے مطابق سوالات اٹھانا شروع کردئیے ہیں۔ اپنی مرضی سے ٹیموں میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے بعد اب بھارتیوں نے ان غیر ملکی مہمان کھلاڑیوں کی بے عزتی کرنا شروع کردی ہے۔

ابتدائی دو میچ کے دوران بیٹنگ پیراڈائز کنڈیشنز میں باؤلنگ کے شعبے میں ناکامی کا سامنا کرنے والے جمی نیشام کی سلیکشن پر بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے سوالیہ نشان لگا دیا۔ اپنے ایک بیان میں آکاش چوپڑا نے کہا تھا کہ جمی نیشام میچ ونر نہیں ہے، یہ کیوں کنگز الیون پنجاب کا حصہ ہیں؟

جواب میں جمی نیشام نے آکاش چوپڑا کے ٹی ٹونٹی کیریئر پر روشنی ڈال دی اور پوسٹ میں ان کی بیٹنگ اوسط 18.55 اورسٹرائیک ریٹ 90 لکھتے ہوئے صرف اتنا لکھا کہ زیادہ میچز نہیں جیتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.