لاہور(سپورٹس رپورٹر) وسطی پنجاب کیخلاف 35 رنز کی کامیابی کے دوران ناردرن ایریاز کے حیدرعلی نے اننگز کے نویں اوور میں عثمان قادر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیئے جانے پر امپائر کو اپنا بیٹ دکھایا جس کا مطلب تھا کہ وہ فیصلے سے متفق نہیں جس پر آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور آفتاب گیلانی جبکہ تھرڈ امپائر ولید یعقوب اور فورتھ امپائر ناصر حسین نے انہیں آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا جبکہ لیول ون کی کوتاہی کے پیش نظر میچ ریفری افتخار احمد نے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔
مشرق مزید