Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان نے طالبان کوتشدد میں کمی، مذاکرات پر آمادہ کیا:امریکا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن :   امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغان امن کیلئے دو سال سے جاری ہماری کوششوں میں پاکستان مدد گارثابت ہوا، پاکستان نے طالبان کو افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات اور تشدد میں کمی کی ترغیب دی، پاکستان افغان رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے سلسلے میں بھی مددگارثابت ہوا کیونکہ پاکستان افغانستان میں امن کو ملکی امن کیلئے ضروری سمجھتا ہے ، تمام افغان 42 سال میں پہلی بار ایک میز پر بیٹھے ہیں، یہ امید اور موقع کا لمحہ ہے مگر اس لمحے کے اپنے چینلجز بھی ہیں،افغان رہنما اور طالبان غلطیاں دہرانے کے بجائے پرامن حل پر رضامند ہو جائیں، ہم پاکستان افغانستان کے درمیان دہشتگرد اور انتہاپسند گروپوں کیلئے اپنی زمین استعمال نہ کرنے دینے کا معاہدہ کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ، امید ہے اس کے حوصلہ افزا نتائج ملیں گے ، افغان امن مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکا اپنے قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.