Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا سے ملک بھر میں مزید 6 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 6 ہزار 513 تک پہنچ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   کورونا سے ملک بھر میں‌ مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 513 تک پہنچ گئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 632 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد نو ہزار ایک سو پینتیس ہو گئی ہے، 511 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 2 لاکھ 98 ہزار968 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 33 ہزار 725 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 632 افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ چودہ ہزار چھ سو سولہ ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں 99 ہزار 812، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 50 کیسز، خیبرپختونخوا 37 ہزار 973، بلوچستان میں 15 ہزار 371 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد 16 ہزار 766، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 828 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 816 ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.