Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

احتیاط نہ برتی تو کورونا وبا واپس آسکتی ہے، کورونا ایڈوائزری گروپ کا انتباہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   احتیاط نہ برتی تو کورونا وبا واپس آسکتی ہے، کورونا ایڈوائزری گروپ نے ایک بار پھر خبردار کر دیا۔

کورونا ایڈوائزری گروپ نے موذی وائرس بارے خطرے کی گھنٹی بجا دی، حکام کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز پر عمل نہ کیا تو کورونا بارے آنے والے دن خطرناک ہو سکتے ہیں۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق 80 فیصد سے زائد شہریوں نے ایس اوپیز پرعملدرآمد چھوڑ دیا ہے۔ 75 فیصد شہری ماسک ہی نہیں پہنتے جبکہ 85 فیصد سماجی فاصلہ اور ہینڈ سینی ٹائزر استعمال کرنا بھول چکے۔

حجام، بیوٹی سیلونز، بازار، شاپنگ مالز اور دفاتر میں ایس اوپیز پرعملدرآمد نہیں ہو رہا۔ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ایکشن نہیں لیا جاتا۔ ادھر شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا ختم ہوچکا، دوبارہ آئے گا تو احتیاط کرلیں گے۔

کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ممبر پروفیسر اسد اسلم کہتے ہیں، عوام غیرسنجیدہ رویہ اپنا رہے ہیں ، موسم کی تبدیلی سے وائرس واپس آسکتا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو کسی بھی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.