Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خاتون ٹک ٹاک اسٹار کو لائیواسٹریمنگ کے دوران سابق شوہر نے پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چین کی معروف خاتون وی لاگر کو ان کے سابق شوہر نے اُس وقت پٹرول چھڑک کر نذر آتش کردیا جب وہ سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کر رہی تھیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے سیچوان میں 30 سالہ ٹک ٹاک اسٹار لامو 14 ستمبر کو لائیو اسٹریمنگ کر رہی تھیں کہ اُن کے سابق شوہر نے پہلے چاقو کے وار کیئے اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ خاتون کے ٹک ٹاک پر 8 لاکھ 85 ہزار فالورز تھے۔

ٹک ٹاک اسٹار کا جسم 90 فیصد تک جھلس گیا تھا انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں دو ہفتے زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ دیا۔ سابق شوہر تینگ مفرور ہے۔ خاتون ٹک ٹاک اسٹار نے گھریلو تشدد کے باعث  چند ماہ قبل ہی شوہر سے طلاق لی تھی۔

لامو کے دو بیٹے تھے، طلاق کے بعد عدالت کے حکم پر ایک بیٹا ماں اور ایک باپ کے ساتھ رہ رہا ہے تاہم شوہر دوبارہ شادی کے لیے ڈراتا دھمکاتا رہتا تھا اور انکار کی صورت میں اپنے پاس موجود بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.