Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کو دھاندلی کا دوسرا نام قرار دیدیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دھاندلی کا دوسرا نام قرار دے دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان کے الیکشن سے متعلق پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

 

اعلامیے کے مطابق اس موقع پر پارٹی چیئرمین کو گلگت بلتستان کے تمام انتخابی حلقوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کا صاف اور شفاف ہونا انتہائی لازمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے انتخابات میں مداخلت سے گریز کرے، وہاں کے لوگوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ کے ذریعے عزت دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.