اسلام آباد: وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے الزام لگایا ہے کے سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن میں4 غیر ملکی سفارت خانوں سے مل کر پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف کام کر رہے ہیں ۔
وفاقی وزیر نے صدر پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کے لئے تمام ذرائع استعمال کر کے عوامی اور قانونی عدالت میں پیش کریں گے۔ سابق وزیر اعظم قومی مجرم،پاکستان کو بھارت کا غلام بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی بیماری کی رپورٹس مینج کی ہیں جو بھی ذمہ دار ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے،اپوزیشن راہنما چلے ہوئے کارتوس ہیں،اپوزیشن نہیں ہمارا مسئلہ اور چیلنج مہنگائی ہے۔