Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

باجوڑ بار میں محسن داوڑ کو تقریر سے روک دیا گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو باجوڑ میں تقریر سے روک دیا گیا۔

باجوڑ بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری شدید بدنظمی کا شکار ہوگئی۔ وکلا کی حلف برداری میں محسن داوڑ مہمان مدعو تھے، وہ جیسے ہی اسٹیج پہنچے تو سیاسی جماعت کے کارکنوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی اور انہیں خطاب سے روک دیا۔

اس موقع پر سیاسی کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور ہاتھا پائی ہوئی۔ ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کی گئی اور کرسیاں چل گئیں۔ ہنگامہ آرائی پر محسن داوڑ اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے اور پروگرام شدید بدنظمی کا شکار ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.