Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فلم ’لائیگر‘ کی ناکامی پر اداکار ڈیوراکُنڈا نے فلمسازوں کو 6 کروڑ دینے کا اعلان کردیا

0

بھارتی اداکار ڈیورا کُنڈا نے ’لائیگر‘ کی ناکامی پر 6 کروڑ روپے سے زائد رقم فلم سازوں کو دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ ’لائیگر‘ فلم سازوں کی توقعات کے مطابق باکس آفس پر نتائج دینے میں ناکام رہی، جس کے باعث فلم سازوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

بھاری بجٹ سے بننے والی فلم ’لائیگر‘ کی ملک بھر میں تشہیر کی گئی، اس کے باوجود فلم لائیگر ایک ہفتے کے دوران، تھیٹروں میں صرف 18 کروڑ روپے کماسکی۔

کمرشل بنیادوں پر فلم کی ناکامی کے بعد مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار وجے ڈیوراکُنڈا نے نقصان کو کم کرنے کیلئے فلم سازوں کو 6 کروڑ روپے سے زائد رقم دینے کا اعلان کردیا۔

پوری جگنادھ کی ہدایت کاری میں بننے والی ڈرامہ ایکشن فلم ’لائیگر‘ کمزور اسکرین پلے اور اوور پکچرائزیشن کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

فلم میں وجے دیوراکونڈا، اننیا پانڈے، رامیا کرشنن، رونیت رائے اور علی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلمسازوں میں پوری جگنادھ، چارمے کور اور کرن جوہر شامل ہیں۔

باکسنگ لیجنڈ مائیک ٹائسن بھی مہمان اداکار کے طور پر شامل ہوئے لیکن سامعین نے محسوس کیا کہ یہ غیر ارادی طور پر مضحکہ خیز منظر تھا جسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.