Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دو دھماکے، 10 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیروت:  لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو خوفناک دھماکے ہوئے ہیں جس کے باعث دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق بیروت کے وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکا ہوا ہے، دھماکا آتشبازی کے سامان سے لدے بحری جہاز میں ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق دھماکے کی شدت سے پورا شہر لرز اٹھا جبکہ کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں، دھماکے سے کئی کلومیٹر دور تک گھروں کو نقصان پہنچا۔ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق دھماکے والی جگہ پر متعدد ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے، تاحال دھماکے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

لبنان کے وزیر صحت حماد حسن کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کی وجہ سے سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس دھماکے کے باعث دس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زمیں بوس ہونے والی ایک عمارت کے ملبے سے 10 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

دھماکے اس قدر خوفناک تھے کہ صرف متعلقہ جگہ پر نہیں بلکہ کافی 17 کلو میٹر دور تک جگہوں پر بھی اس کی آوازیں سنی گئیں۔ لبنانی صدر نے ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔

ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ میں نے سرمئی رنگ کا دھواں آسمان کی طرف بلند ہوتے دیکھا جس کے بعد دھماکے کی آواز آئی اور آگ کے شعلے بلند ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ قریبی علاقوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور سڑکوں پر موجود کئی افراد زخمی ہوگئے اور شہر میں ہرطرف افراتفری ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق بندرگاہ کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کی آواز شہر کے بڑے حصے میں سنائی دی اور بعض اضلاع میں بجلی بھی غائب ہوگئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا بیروت کی بندرگارہ میں کسی واقعے کا نتیجہ ہوسکتاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایتیں جھول رہی ہیں، زور دار دھماکے نے بیروت کو گھیر لیا اور آواز میلوں دور تک سنائی دی۔ ک شخص تیمور اظہری نے لکھا کہ میں دھماکے کی جگہ سے متعدد کلو میٹر دور ہوں، تاہم اس دھماکے کی جہ سے ہمارے آس پاس گھروں میں شیشے ٹوٹ چکے ہیں۔ ہر جگہ افراتفری پھیل چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.