Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مودی نے معاشی مفادات کی خاطر پاکستان کی ہر کسی قسم کی پُرامن کوشش رد کی، وزیراعظم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے معاشی مفادات کی خاطر پاکستان کی ہر کسی قسم کی پُرامن کوشش کو رد کیا۔

قطری نیوزچینل الجزیرہ کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تنازعات کو ختم کرنے کے تمام ممکنہ راستےاختیار کرچکے ہیں تاہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے معاشی مفادات کی خاطر پاکستان کی ہر کسی قسم کی پُرامن کوشش کو رد کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نریندرمودی نے ہندوتوا کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے  کے لیے بھارت سے اس کی سیکولرازم کی پہچان چھین لی، بھارت آر ایس ایس کے ہندو انتہا پسند نظریے کے زیر اثر ہے، آج کے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ وہی ہو رہا ہے جو ہٹلر کے دور میں یہودیوں کے ساتھ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعدوادی ایک اُوپن ائیر جیل میں تبدیل ہے، ایک سال کے اندر اندر مقبوضہ جموں کشمیر کی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو میں سعودی عرب اور ایران تنازع سے متعلق گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی ثالثی کی وجہ سے ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم ہوئی ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششیں ختم نہیں ہوئی ہیں، ہم بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.