Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارت کو احتجاج کا خوف: سری نگر میں کرفیو کے نفاذ کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر پہ غیر قانونی طور پر قابض بھارتی سرکار نے اپنے غیر آئینی اقدام کے ایک سال مکمل ہونے پر خوفزدگی کے عالم میں سری نگر میں مکمل کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔

 

خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ وادی چنار میں متوقع احتجاج کے پیش نظر قابض بھارتی سرکار نے دو روزہ کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

 

خبر رساں ادارے کے مطابق اس ضمن میں جو نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ چار اور پانچ اگست 2020 کو سری نگر میں مکمل کرفیو نافذ ہو گا۔

بھارت نے پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی ریاست کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے تحفظ دینے والے آئین کے دو آرٹیکل 370 اور 35-اے کا خاتمہ کردیا تھا۔

 

بھارت میں انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت آر ایس ایس کی پروردہ بی جے پی کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے آئین کے دونوں آرٹیکل کے خاتمے کے ساتھ ہی وادی چنار کو دو یونین ٹریٹری یعنی جموں کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا جسے کشمیریوں نے یکسر مسترد کردیا تھا۔

 

مودی سرکار کے غیر آئینی اقدام کو پاکستان اور او آئی سی سمیت مہذب دنیا نے یکسر مسترد کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.