Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارت میں مزید 6 کلو یورینیم پکڑی گئی، 7 افراد گرفتار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ھارتی پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6.4 کلوگرام یورینیم برآمد کرلی ہے۔

یہ واقعہ ضلع بوکارو کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں پیش آیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عہدیدار اب تک اصل مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے جس سے یہ حساس مادہ خریدا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی چندن جھا کا کہنا تھا کہ ‘معدنیات رکھنے اور فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کرنے پر 7 افراد کو گرفتار کیا گیا، جس کا شبہ ہے کہ یہ یورینیم ہے’۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور معدنیات کو جانچ کے لیے لیب بھیج دیا گیا ہے’۔

تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ بوکارو پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز اور ایف آئی آر میں معدنیات کو یورینیم بتایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘ایس پی جھا نے اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا تھا کہ آیا اس میں کوئی تفتیشی ایجنسی شامل ہے یا نہیں اور انہوں نے اس پر بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ آیا وہ گرفتار ملزم سے حراست کے دوران پوچھ گچھ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں’۔

مشتبہ افراد، جن پر غیر قانونی یورینیم کی تجارت میں ملوث گروہ کا حصہ ہونے کا شبہ ہے، اس کے خریدار کی تلاش کر رہے تھے اور اس کی قیمتیں 50 لاکھ بھارتی روپے مقرر کی تھیں۔

کہا گیا کہ ‘یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے تابکار مادہ کس طرح حاصل کیا، تفتیش کے دوران انہوں نے مغربی بنگال، گریدی اور چند دیگر علاقوں کا ذکر کیا، ان کے پاس سے سات موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لیا گیا ہے’۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.