Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت معاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے ، جام کمال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیپ اور ان کیپ، نئے پی ایس ڈی پی، زیرو یوٹیلائزیشن، 107 ترجیحی ترقیاتی منصوبے اور گزشتہ ادوار کی ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صوبائی حکومت کے دور میں تکمیل سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،حافظ عبدالباسط،سیکریٹری پی ایچ ای صالح محمد ناصر، سیکریٹری آبپاشی اکبر علی بلوچ،سیکرٹری زراعت قمبر دشتی،سیکرٹری لائیو سٹاک محمد طیب لہڑی،سیکرٹری جنگلات صدیق مندوخیل، سیکرٹری بلدیات احمد رضا خان، اسپیشل سیکرٹری خزانہ لال جان جعفر، ڈی جی تعلقاتِ عامہ عمران زرکون، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ روڈ حبیب الرحمان کاکڑ، ، ڈائریکٹر پلاننگ بی ڈی اے جاوید احمد، ایڈیشنل سیکرٹری اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بشیر احمد بڑیچ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ متعلقہ حکام کی جانب سے محکمہ جاتی کیپ اور ان کیپ ترقیاتی سکیموں پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ پی ایس ڈی پی 2020- 21 کی ترقیاتی اسکیمات کی منظوری، ان کا موجودہ اسٹیٹس اور فنڈز کی اتھارائزیشن، صفر اخراجات والی جاری اور نئی ترقیاتی اسکیمات، 105 ترجیحی ترقیاتی منصوبوں، گزشتہ 77 ترجیحی ترقیاتی اسکیموں کا سرسری جائزہ، گزشتہ سال مکمل ہونے والے ترقیاتی اسکیمات،پی ایس ڈی پی 2021- 22 اور ان کے کانسیپٹ پیپرز کی تیاری سے متعلق بھی اجلاس کو بریف کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے،انہوں نے ہدایت کی کہ کیپ سکیمات سے متعلق محکمے متعلقہ سکیم کو واپس پی اینڈ ڈی کو ارسال کرتے ہوئے اتھارائزیشن کی فائل اور نوٹ فار منسٹر کو پٹ اپ کریں۔ جبکہ مجموعی طور پر اتھارائزیشن کے میکینزم کو بھی اچھا بنایا جائے۔ اور جن منصوبوں کی اتھارائزیشن ہوجائے ان منصوبوں کے ریلیز بھی بروقت کیے جائیں۔وزیر اعلی نے گزشتہ ادوار کی ترقیاتی اسکیمات کی موجودہ حکومت کے دور میں احسن انداز سے تکمیل کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ کو اس سے متعلق ایک ڈاکومنٹری بنانے کی ہدایت بھی کی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ منظم طریقے اور جامع حکمت عملی سے تمام ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.