Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سستے گھروں کے فروغ کیلئے پنجاب بینک ، اخوت کا معاہدہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور  :  دی بینک آف پنجاب اور اخوت مائیکروفنانس کے مابین حکومتی مارک اپ سبسڈی اسکیم کے تحت کم قیمت گھروں کے فروغ کا معاہدہ ہوگیا، معاہدے پر دستخط کی تقریب دی بینک آف پنجاب کے ہیڈآفس گلبرگ لاہور میں منعقد ہوئی،جس میں دی بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود، آصف ریاض گروپ ہیڈریٹیل اینڈ پرائرٹی سیکٹر لینڈنگ نے بی او پی کی نمائندگی کی جبکہ اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کی نمائندگی ڈاکٹر امجد ثاقب ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر کامران شمس رکن بورڈ آف ڈائریکٹر اور شہزاد اکرم چیف کریڈٹ افسر نے کی۔ ظفر مسعود نے کہا کہ تعمیراتی و رہائشی شعبے کیلئے یہ انقلابی قدم ہے ، اس طرز کے معاہدوں سے ہمیں عوامی سطح تک مدد پہنچانے کیلئے بہتر رسائی ملے گی،ڈاکٹر امجد ثاقب نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب بینک نے اس فلاحی مقصد اور دیگر اسکیموں کے ذریعے سب پر سبقت حاصل کر لی ہے ، ا نہوں نے کم اور متوسط آمدنی والے افراد کیلئے کم لاگت گھروں کے منصوبے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.