Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نگران حکومت کا قیام : صدر مملکت کے خط پر شہباز شریف کا رد عمل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے صدر اور  سابق  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نگران حکومت  کے لیے صدر مملکت کے خط پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صدر مملکت کے خط سے متعلق  سوال  پر  شہباز شریف  نے کہا کہ صدر، عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی ہے، آئین شکن صدر کے خط کا جواب کس طرح دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو آئین پر عمل  کررہے ہیں اور  آئین کے تحفظ کی جنگ لڑرہے ہیں، عدالت کا فیصلہ آنے دیں پھر مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، ہم عمران خان کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ صدر کو ان حالات میں یہ خط لکھنےکا اختیار نہیں، مشاورت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ہونی ہے، جب اپوزیشن لیڈر ہے ہی نہیں تو مشاورت کیسی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.