Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مارک زکربرگ سمیت 50 کروڑ فیس بک صارفین کی تفصیلات آن لائن لیک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیس بک کے 50 کروڑ سے زیادہ صارفین کی ذاتی تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگنے کے بعد اب جاری کردیا گیا ہے، جس میں مبینہ طور پر مارک زکربرگ کا فون نمبر بھی شامل ہے۔

آن لائن مفت دستیاب اس ڈیٹا سے ایک بار پھر اندازہ ہوتا ہے کہ فیس بک صارفین کے بارے میں کتنی زیادہ تفصیلات اکٹھی کرتی ہیں اور کچھ زیادہ محفوظ نہیں۔

53 کروڑ 30 لاکھ فیس بک صارفین کی مختلف تفصیلات جیسے فون نمبر، فیس بک آئی ڈیز، مکمل نام، لوکیشنز، تاریخ پیدائش، بائیو اور کچھ کے ای میل ایڈریسز ایک ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

صارفین کے ڈیٹا کے لیک ہونے کی تصدیق فیس بک کے ایک ترجمان نے کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پرانا ڈیٹا ہے جس کے بارے میں 2019 میں رپورٹ سامنے آئی تھی، جس کو دریافت کرکے اگست 2019 میں مسئلے کو حل کردیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.