Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان ، کورونا وائرس کے مزید 55کیسز رپورٹ جبکہ تعلیمی اداروں سے بھی 12افراد میں وبا کی تصدیق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید55نئے کیس رپورٹ جبکہ تعلیمی اداروں سے بھی 12افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں 938افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 55میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے وائرس کے کوئٹہ سے 45،تربت سے 4،لسبیلہ سے 3،چاغی کچھی،بولان سے ایک ایک ہوا جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد19734ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو کو صوبے میں کورونا وائرس کا شکار7افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد19143ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے380فعال مریض موجود ہیں،صوبے میں کورونا وائرس کا شکار 8افراد ہائی آکسیجن فلو پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں تعلیمی اداروں میں کئے گئے 145افراد کے ٹیسٹ میں سے 12میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے 211افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 5.86فیصد رہی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.