Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ،لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے وفاقی حکومت کی قائم کمیشن کا کیسز کی سماعت جاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے کوئٹہ میں سماعت جاری،کمیشن نے پانچویں روز دس لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی،کچھی سے تعلق رکھنے والے ایک لاپتہ نوجوان کے گھر پہنچنے کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے سول سیکرٹریٹ کے جمالی ہال میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی۔لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج فضل الرحمن کررہے ہیں، کمیشن میں سماعت کے پانچویں روز دس لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے ضلع کچھی سے لاپتہ ایک لاپتہ نوجوان کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق اسکے اہل خانہ نے کردی،یہ نوجوان چار سال قبل لاپتہ ہوگیا تھا۔کمیشن نے پانچ روز کی سماعت کے دوران 37 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی جس میں سے چار لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچنے کی تصدیق ہوئی جبکہ دو لاپتہ افراد کے کیسز لاپتہ کے زمرے میں نہ آنے کی وجہ سے خارج کردئیے گئے۔لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی سماعت 7اپریل تک جاری رہے گی اور مجموعی طور پر 64لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کریگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.