کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا کرونا کے خطرناک پھیلاؤ، احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے اور اس سے پیدا ہونے والی افسوسناک صورتحال کا سختی سے نوٹس ،کووڈ 19 میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان دنوں روزبروز متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ انسانی جانوں کے تحفظ کے اصولوں کی سرعام خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ اس تمام صورتحال کی ذمداری محکمہ پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پر عائد ہوتی ہے۔ وزیراعلی کی چیف سیکرٹری بلوچستان کو فوری طور پر انکوائری کرنے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اس سلسلے میں نرمی اور غفلت کے ذمہ دار افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ وزیراعلی بلوچستان