صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے پیغام میں مسیحائی برداری کو ایسٹر کی مبارکباد ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بحیثیت ملکی شہری ہر قسم کے مساوی حقوق حاصل ہیں، ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کا درس دیتا ہے آئین انہیں اپنی مذہبی عبادات، رسومات اور تہواروں کو پوری آزادی سے منانے کی ضمانت دیتاہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا بھر پور کردار رہاہے۔
موجودہ ملکی و عالمی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہر سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ صوبائی حکومت صوبے میں بسنے والی تمام اقلیتی برادری کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور ان کی مذہبی آزادی کو ہر لحاظ سے یقینی بنا ئے گی۔ وزیر داخلہ
مشرق مزید