Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہفتہ رفتہ : روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں گزشتہ ہفتے انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گراوٹ کا رجحان رہا جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر154روپے سے گھٹ کر153روپے پر آ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں37پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید153.53روپے اور قیمت فروخت 153.73روپے پر آ گئی، اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 60پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید153.50روپے اور قیمت فروخت 153.80روپے پر آ گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.