Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

علی زیدی کی زیرصدارت نئے ایل این جی ٹرمینلز پرجائزہ اجلاس

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) فاقی وزیر برائے سمندری امور علی حیدر زیدی کی زیرصدارت نئے ایل این جی ٹرمینلز کے استحکام سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے پانچویں بین وزارتی اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں پورٹ قاسم ، کراچی میں ایل این جی کے نئے ٹرمینلز کے قیام سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا اور وزارتوں و ڈویژنز میں زیر التواء متعدد منظوریوں کی پیروی کی۔اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم تابش گوہر بھی شریک تھے ۔ علی زیدی اور تابش گوہر نے کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کو تیز کرنے اور حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کیلئے ہفتہ وار میٹنگز کرنے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.