Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلائنڈ کرکٹ ٹرائی سیریز،پاکستان نے بھارت کو زیر کرلیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 58 رنز سے زیر کر کے بنگلہ دیش میں شروع ہونے والی بلائنڈ ٹرائی سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔یہ میچ دراصل آج سلہٹ میں کھیلا جانا تھا مگر لاجسٹک مسائل کے باعث اس کا انعقاد ایک روز قبل کرنا پڑا۔پاکستان نے مرد میدان بدر منیر کے چار چھکوں سے سجے 27 بالز پر 50 رنز کے سہارے مقررہ 20 اوورز میں نووکٹوں پر 185 رنز سکور کئے جبکہ معین علی 33 اور کپتان نثار علی بھی 30 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئے ۔بھارت کی جانب سے اجے ٹیڈی دو وکٹیں لے سکے ۔جواب میں بھارتی ٹیم روی کے 28 اور پرکاش کے 26 رنز کے سہارے 9 وکٹوں پر 127رنز بنا سکی۔ انیس جاوید اور شاہ زیب حیدر نے دو،دو وکٹیں لے کر پاکستان کی فتح ممکن بنائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.