Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عثمان قادر کی اہلیہ اداکارہ ثوبیہ خان کورونا نے دھر لیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( شوبزڈیسک ) دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی سکواڈ کے ساتھ جوہانسبرگ میں موجود کرکٹر عثمان قادر کی اہلیہ اداکارہ ثوبیہ خان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔ اس حوالے سے خود ثوبیہ خان نے ایک پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔ کرکٹر عثمان قادر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی طبیعت ناساز ہونے پر کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے ،اس کے بعدڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق میں نے خود کوگھر میں قرنطینہ کرلیا ہے ۔انہوں نے اپنے مداحوں سے جلد صحت یابی کیلئے دعاکرنے کی اپیل بھی کی ۔عثمان قادر نے بھی اپنی اہلیہ کیلئے دعائیہ کلمات لکھے ،انہوں نے اپنی اہلیہ کی پوسٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ حوصلہ رکھو، احتیاط کرو اور اپنا بہت خیال رکھو۔اداکارہ کے مداحوں نے بھی ان کی پوسٹ پر ان کیلئے دعائیں کیں اور نیک تمناکا اظہار کیاہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.