Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت بلوچستان صوبے میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے پر متفق ہو گئے۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان کاکہنا ہے کہ این سی او سی کے گائیڈ لائن کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کا تناسب غیر معمولی سنگین نہیں۔ چیف سیکرٹری آفس تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیتا رہے گا۔ کورونا وائرس کی صورتحال کے مطابق حکمت عملی کی تشکیل کے لئے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم ایک پیج پر ہیں۔ وزیر اعلی جام کمال خان کی سربراہی میں صوبائی حکومت کورونا وائرس حکمت عملی کے تحت معمولات زندگی کی بحالی کےلئےکوشاں ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی مشاورت سے تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کے تحت تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.