Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، سیریز میں ایک صفر کی برتری سے گرین شرٹس کا مورال ہائی ہے، کپتان بابر اعظم سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

شاہین دوسرے ون ڈے میں آج پھر پروٹیز کے خلاف اڑان بھرنے کو تیار، ایک روز آرام کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ قومی ٹیم میں وننگ کمبی نیشن برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

گزشتہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، سنسنی خیز میچ میں بابر اعظم نے شاندار سنچری بنا کر شائقین کے دل جیت لئے تھے، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.