Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا کی تیسری لہر مزید 81 جانیں لے گئی، 5 ہزار 20 نئے کیسز رپورٹ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : کورونا کا پھیلاو جاری، ملک بھر میں مزید 81 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 778 ہو گئی۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 5 ہزار 20 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار 908 ہوگئی ہے جن میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار 72 ہے۔ کورونا سے متاثر 3 ہزار 568 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران 55 ہزار 605 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار 20 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.02 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 378 ہو گئی، پنجاب 2 لاکھ 31 ہزار 73، خیبرپختونخوا 91 ہزار 439، بلوچستان میں 19 ہزار 734 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 60 ہزار 911، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 52 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 13 ہزار 321 تک پہنچ گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.