Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسلام آباد سینیٹ الیکشن میں جو کچھ ہوا، اس پر ہر جمہوریت پسند شرمندہ ہے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسلام آباد سینیٹ الیکشن میں جو کچھ ہوا، اس پر ہر جمہوریت پسند شرمندہ ہے، ووٹ نہیں نوٹ کی جیت ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ کو جعلی عزت دینے کے دعویداروں نے سر عام ووٹ کی تذلیل کی، پی ڈی ایم نے بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا، گھناؤنا کھیل کھیل کر اخلاقی، سیاسی اور جمہوری روایات کو پامال کیا گیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا ضمیروں کا سودا کرنے والوں نے ہر جمہوری اصول کو پاؤں تلے روندا، یہ عبدالحفیظ شیخ کی نہیں بلکہ جمہوری سوچ رکھنے والے ہر سیاستدان کی ہار ہے، منڈیاں لگا کر الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے والوں نے اپنے سینے پر بد ترین داغ سجایا، وزیراعظم کے سینیٹ الیکشن کے بارے میں تحفظات سچ ثابت ہوئے، عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان ایک جرات مند لیڈر کا دلیرانہ اقدام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.