Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

یارن کی بر آمدپر پابندی،درآمدی آرڈیننس جاری کرنیکامطالبہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی( بزنس رپورٹر) ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر نے حکومت سے کاٹن یارن کی بر آمد پرپابند عائد کرنے اور کاٹن یارن کی ڈیوٹی فری درآمدات کا پارلیمانی یا صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،یہ مطالبہ زبیر موتی والا چیئرمین، کونسل آف آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز، جاوید بلوانی چیئرمین اپیرل فورم، ریاض احمد سینٹرل چیئرمین ، طارق منیر زونل چیئرمین ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز، شیخ شفیق سابق چیئرمین ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ، کامران چاندنہ سابق چیئرمین نٹ ویئر اینڈ سویٹرز ایسو سی ایشن، عبدالصمد چیئرمین کلاتھ مرچنٹ ایسوسی ایشن، عامر لاری چیئرمین ٹاول مینوفیکچررز ،رحمت نوید چیئرمین بیڈویئر ایسوسی ایشن اور عبدالہادی چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ چھ ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ بڑھی ہے جبکہ گزشتہ ماہ سے ایکسپورٹ تنزلی کی طرف مائل ہو گئی ہے جس کی بنیادی وجہ کاٹن یارن کا کسی بھی قیمت پر مقامی منڈی میں دستیاب نہ ہونا ہے ، حکومت نے اگر اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس نہ لیا توٹیکسٹائل سیکٹر تیزی سے زوال کا شکار ہو جائے گاکیونکہ کاٹن یارن کا نہ ہونا درحقیقت ایکسپورٹ کا نہ ہونا ہے ، اگر حکومت نے پڑوسی ملک سمیت دنیا بھر سے ڈیوٹی فری یارن کی درآمد کی اجازت نہ دی تو ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں غیر معمولی کمی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آرڈرز کی کمی نہیں مگر یارن نہ ملنے سے ہم برآمدی آرڈرز پورے نہیں کر پارہے بلکہ نئے آرڈرز واپس کر رہے ہیں،ملک بھر سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز نے ایسوسی ایشنز سے رابطہ کیا ہے جن کا مطالبہ ہے کہ ایسوسی ایشنز فوری طور پر احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرے ، بصورت دیگر ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو ناقابل تلافی نقصانات ہوں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.