Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر کی قدر میں مزید تنزلی،سونا1100روپے سستا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (بزنس رپورٹر) کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا رجحان برقرا ر ہے ،ادھر فی تولہ سونا1100روپے سستاہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کوانٹر بینک میں ڈالر50پیسے کی کمی سے 157.20روپے اوراوپن مارکیٹ میں 50 پیسے گھٹ کر157.30روپے پرآگیا،یورو 190روپے اور برطانوی پاؤنڈ 220روپے پر برقرار رہا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا7ڈالر کی کمی سے 1723ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1100 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 6 ہزار 100 اور دس گرام 943روپے کی کمی سے 90 ہزار 964 روپے کا ہو گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کی کمی سے 1360روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.